Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انیس الغربا کے بچوں کو جل وہار کی تفریح

انیس الغربا کے بچوں کو جل وہار کی تفریح

ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین کا ذاتی خرچ سے اقدام ‘ درگاہ جہانگیر پیراں پر حاضری
حیدرآباد۔ 21 فروری (سیاست نیوز) یتیم خانہ انیس الغربا ، نامپلی کے بچوں کو ہر ماہ شہر کے تفریحی مقامات کی سیر کروائی جائیگی اور انہیں سرکاری اسکیموں و مراعات سے مستفید کیا جائیگا۔ یہ بات ڈپٹی میئر جی ایچ ایم سی مسٹر بابا فصیح الدین نے بتائی۔ انہوں نے آج ذاتی اخراجات سے انیس الغربا کے بچوں کو نیکلس روڈ پر ’جل وہار‘ کی تفریح کروائی اور انکے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ قبل ازیں انہوں نے درگاہ جہانگیر پیراںؒ پر حاضری دی اور شہر کی ترقی امن و سلامتی کے علاوہ چیف منسٹر کی صحت کیلئے دُعا کی اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے بھی دُعا کی۔ بعدازاں جل وہار میں یتیم بچوں کے ساتھ وقت گذارنے کے بعد ڈپٹی میئر نے کہا کہ یتیم بچوں کو ہر ماہ شہر کے تفریحی مقامات کی سیر کروائی جائیگی تاکہ وہ بھی دولتمند بچوں کی طرح زندگی سے لطف اٹھا سکیں۔ مسٹر بابا فصیح الدین نے کہا کہ یتیم بچوں کی زندگی خوشحال بنانے کے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے اور حکومت کی جانب سے اقدامات کرتے ہوئے انہیں ہر سرکاری اسکیم سے فائدہ پہونچایا جائے گا۔ انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ گذارے ہوئے وقت کو پُرمسرت اور اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ ہر ماہ ان بچوں کے ساتھ سیر و تفریح کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے ہمراہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT