Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / انیل کمبلے ہندوستانی ٹیم کے کوچ مقرر

انیل کمبلے ہندوستانی ٹیم کے کوچ مقرر

ممبئی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے کو بی سی سی آئی نے آج ہندوستانی ٹیم کا ایک سال کے لئے کوچ مقرر کیا ہے اور وہ جولائی ۔اگست میں دورۂ ویسٹ انڈیز کے موقع پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ کمبلے کا انتخاب بی سی سی آئی کی کرکٹ اڈوائزری کمیٹی جس میں سابق کپتان سورو گنگولی ، سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن شامل تھے، نے کیا۔ بی سی سی آئی کو کوچ کے عہدے کے لئے 57 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس میں روی شاستری، پروین آمرے، لال چند راج پوت، ٹام موڈی، اسٹیورٹ لا اور اینڈی مولیس شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT