Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / اوباماکا نومبر میں ترکی و دیگر ملکوں کا دورہ

اوباماکا نومبر میں ترکی و دیگر ملکوں کا دورہ

واشنگٹن ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی بعض تیزی سے بڑھنے والی منڈیوں میں امریکی کاروبار کیلئے مواقع کو وسعت دینے کے مقصد سے امریکی صدر اوباما آئندہ ماہ ترکی، فلپائن اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے، وائیٹ ہاؤس نے یہ بات کہی۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے گزشتہ روز کہا کہ ترکی میں اوباما G-20 قائدین کی چوٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے، جہاں وہ بین الاقوامی کوششوں کو جہت دیں گے کہ مضبوط، پائیدار اور متوازن عالمی معاشی ترقی یقینی ہوجائے۔ یہ سفر 22 تا 24 نومبر ہوگا۔ اوباما فلپائن میں ایشیا پیسیفک اکنامک کواپریشن سمٹ میں اور ملائیشیا میں یو ایس۔ آسیان چوٹی اجلاس اور ایسٹ ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT