Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / اوباما امریکی شہریوں کو دہشت زدہ ہونے نہیں دینگے

اوباما امریکی شہریوں کو دہشت زدہ ہونے نہیں دینگے

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج یہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ امریکہ اور امریکی شہریوں کو دہشت گردی سے خوفزہ ہوتے ہرگز نہیں دیکھ سکتے۔ وائیٹ ہاؤس سے یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب لاس اینجلس کے تمام پبلک اسکولس کو ایک دھمکی آمیز ای ۔ میل ملا تھا جس میں تشدد برپا کرنے کا انتباہ د یا گیا تھا۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہا کہ صدر اوباما اپنے عزائم پر قائم ہیں اور یہ ہرگز نہیں چاہتے کہ کوئی امریکہ یا امریکی قوم کو دہشت زدہ کرے اور یہی وجہ ہے کہ امریکی قوم کو خوفزدگی کا شکار نہ ہونے کیلئے وہ متعدد اقدامات کرہے ہیں۔ یادرہیکہ لاس اینجلس کے تمام پبلک اسکولس کو ایک دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد بند کردیا گیا تھا جس سے 660,000 طلباء کی پڑھائی متاثر ہوئی۔ اس معاملہ کی تحقیقات ایف بی آئی کوسونپی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT