Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / اوباما اور پوٹن کی امکانی بات چیت

اوباما اور پوٹن کی امکانی بات چیت

ماسکو، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکہ کے صدر براک اوباما کے درمیان اس ہفتہ کے اختتام میں پیرو کے دارالحکومت لیما میں بات چیت ہو سکتی ہے ۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوو نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر پوتن اور مسٹر اوباما کے درمیان اس ہفتے کے آخر میں لیما میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس سے الگ غیر رسمی بات چیت ہو سکتی ہے ۔مسٹر پوتن اور مسٹر اوباما کے درمیان ملاقات کے دوران شام کے بحران کے حل، حلب میں فضائی حملے اور یوکرین معاملے کے سلسلے میں بات چیت ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ شامی شہر حلب میں جمعرات کو روسی فضائی حملے میں بہت سے لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT