Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / اوباما نے جرمنی اور برطانیہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا

اوباما نے جرمنی اور برطانیہ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا

واشنگٹن ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے برطانیہ اور جرمنی کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے جہاں انہوں نے شام میں دولت اسلامیہ کے خطرناک جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملہ میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔ اسی دوران اوباما نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے دولت اسلامیہ کے خلاف مشترکہ کارروائی کیلئے اتحادی شراکت داروں میں جرمنی اور برطانیہ کی شمولیت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کی مشترکہ اقدار کی جڑیں بہت گہری ہیں جہاں دونوں ممالک عالمی امن، خوشحالی اور سیکوریٹی کیلئے ایک دوسرے سے باہمی طور پر مربوط ہیں۔ دولت اسلامیہ کے خلاف جب سے ہماری مہم کا آغاز ہوا ہے، برطانیہ ہمارا بہترین اور پُراعتماد شراکت دار رہا ہے۔ اب ہم یہ توقع کرسکتے ہیں کہ برطانوی افواج بھی ہمارے ساتھ شام میں فضائی حملوں کیلئے تیار رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT