Monday , September 25 2017
Home / دنیا / اوباما کا آج دورۂ سعودی عرب 9/11 متنازعہ بل پر کشیدگی

اوباما کا آج دورۂ سعودی عرب 9/11 متنازعہ بل پر کشیدگی

واشنگٹن ۔ 18 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ براک اوباما کل سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جبکہ متنازعہ قانون سازی کے تعلق سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ اس قانون سازی کے نتیجہ میں 11 ستمبر 2001 ء حملوں کے تعلق سے شاہی حکومت کو امریکی عدالت میںماخوذ کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بل ابھی سنیٹ میں نہیں پہونچا ہے لیکن سعودی عرب نے پہلے ہی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلیج میں امریکہ کے دیرینہ حلیف کے ساتھ روابط متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس قانون کے ذریعہ 9/11 حملہ کا شکار ہونے والوں کے ارکان خاندان نقصانات کی پابجائی کیلئے سعودی حکومت کو ماخوذ کرسکتے ہیں۔ وائیٹ ہاؤس اس مسودہ قانون کی مخالفت کررہا ہے اور اُس کایہ موقف ہے کہ القاعدہ کے حملوں میں سعودی عرب کے کسی سرکاری عہدیدار کے ملوث ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT