Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / اوباما کا دورہ چین ، مودی سے ملاقات متوقع

اوباما کا دورہ چین ، مودی سے ملاقات متوقع

آئندہ ماہ G-20 کانفرنس میں شرکت، عالمی قائدین سے بات چیت کا بھی امکان

واشنگٹن ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما آئندہ ماہ G-20 کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کا سفر کریں گے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہیکہ اس چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم مودی شرکت کریں گے اور ان کے ساتھ عالمی قائدین بھی موجود ہوں گے۔ چین میں اوباما اور مودی کی ملاقات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ یہ ان کی اہم ملاقات ہوگی۔ صدر امریکہ بارک اوباما کا یہ گیارہواں دورہ ایشیاء ہوگا۔ اس سے پہلے انہوں نے جنوری 2009ء میں صدر امریکہ بننے کے بعد ایشیاء کا دورہ شروع کیا تھا۔ ان کے گیارہویں دورہ میں دو دورہ ہندوستان کے بھی تھے۔ انہوں نے نومبر 2010ء میں اور جنوری 2015ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورہ سے G-20 چوٹی کانفرنس میں شریک ہونے والے سربراہان مملکت کی جانب سے کئے گئے وعدوں اور عہد کو پورا کیا جائے گا اور بین الاقوامی معاشی تعاون کیلئے G-20 کانفرنس اہمیت کی حامل بتائی جاتی ہے۔ امریکہ ایشیاء اور پیسیفک ملکوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ وائیٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے ایک بیان میں کہاکہ G-20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر صدر اوباما دیگر قائدین کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ ان دونوں قائدین کے درمیان یہ آٹھویں ملاقات ہوگی۔ مئی 2014ء میں مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد اوباما سے آٹھویں مرتبہ ملاقات ہورہی ہے جبکہ وائیٹ ہاؤز نے اس ملاقات کی توثیق کی ہے اور کہا ہیکہ جون کے اوائل میں بھی وائیٹ ہاؤز میں ان کی مشترکہ میڈیا کانفرنس کے دوران بھی اوباما مودی نے ملاقات کی تھی۔ اب یہ دونوں قائدین نے ستمبر میں چین میں عالمی قائدین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وائیٹ ہاؤز پریس سکریٹری نے کہاکہ چین میں اوباما کی یہ آخری G-20 قائدین کی ملاقات ہوگی جہاں اوباما 2009ء سے مسلسل اب تک امریکی تعلقات کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہے تھے اس مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ وہ G-20 تعاون کو فروغ دینے کیلئے مختلف تجاویز پر عمل کرنے کا مشورہ دیں گے۔ صدر امریکہ چین کے صدر ژی جپانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں قائدین عالمی، علاقائی اور باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 2 ستمبر تا 9 ستمبر ایک ہفتہ طویل اپنے ایشیائی دورہ کے دوران صدر امریکہ بارک اوباما پہلے صدر امریکہ ہوں گے جو لاوس کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی ایشیائی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ایسٹ ایشیاء چوٹی کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔ مزیدبرآں وہ صدر بون ہن ورچت اور دیگر اہم عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ صدر امریکہ نوجوان جنوب مشرقی ایشیاء کی قیادت والی اختراعی چوٹی کانفرنس میں بھی حصہ لینے والے ہیں جہاں وہ ٹاؤن ہال میٹنگ منعقد کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT