Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / اوباما کا دورہ چین !

اوباما کا دورہ چین !

واشنگٹن۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)   امریکی صدر بارک اوباما کے آئندہ دورہ چین کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے فون پر بات چیت کی، دونوں لیڈروں کے درمیان شمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے میزائل تجربہ پر بھی گفتگو ہوئی۔  آئندہ ماہ چین کے ھانگژو شہر میں جی 20 کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے امریکی صدر اوباما چین کا سفر کریں گے ۔
چین میںبس حادثہ، 9 افراد ہلاک
بیجنگ۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  چین میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق حادثہ چین کے صوبے شیڈونگ میں پیش آیا جہاں ہائی وے پر ایک کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 27زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ کوچ میں 48 افراد سوار تھے۔

TOPPOPULARRECENT