Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / اوباما کا چین کے مالدار ترین شخص کے ساتھ لنچ غیرمعمولی بات نہیں : وائیٹ ہاؤس

اوباما کا چین کے مالدار ترین شخص کے ساتھ لنچ غیرمعمولی بات نہیں : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے چین کے مالدار ترین شخص جیکپ ما کے ساتھ جو ظہرانہ کیا ہے، وائیٹ ہاؤس نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں ہے کہ امریکی صدر کسی ایسے شخص کے ساتھ طعام کریں جس کی سماج میں نمایاں حیثیت و شناخت ہو۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہا کہ یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے کیونکہ اکثر و بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ امریکی صدور (موجودہ و سابق) کسی ایسی شخصیت کے ساتھ خانگی وقت گذارتے ہیں جیسے طعام یا خصوصی خیرسگالی ملاقات، جس کے بارے میں یہ مشہور ہو کہ وہ شخص کوئی معمولی حیثیت کا حامل نہیں ہے۔ گذشتہ سال نومبر میں ملائشیا میں ایک فورم میں شرکت کرتے ہوئے ای ۔ کامرس کی بڑی کمپنی علی بابا کے بانی اور سربراہ ما سے ملاقات کی تھی۔ منگل کے روز ما نے وائیٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ لنچ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT