Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / اوباما کا ہوائی میں فوجی اڈہ کا آخری دورہ اور خطاب

اوباما کا ہوائی میں فوجی اڈہ کا آخری دورہ اور خطاب

کنہوئی (یو ایس) ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج ہوائی کے ایک فوجی اڈے پر پہنچ کرامریکی فوجیوں سے ملاقات کی ۔ بحیثیت کمانڈر انچیف تعطیلات کے دوران روایتی طور پر فوجیوں سے یہ ان کی آخری ملاقات ہوگی ۔ اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے کنہوئی میں واقع مرین کارپس بیس ہوائی کا دورہ کیا ۔ یہ علاقہ اس مقام سے بیحد قریب ہے جہاں اس وقت اوباما، مشیل اور ان کی بیٹیاں تعطیلات منارہی ہیں۔ اس موقع پر جبکہ نومنتخبہ صدر ڈونالڈو  ٹرمپ کی حلف برداری کو زائد از تین ہفتے باقی ہیں۔ اوباما نے اپنے خطاب کے دوران کی کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے ان کی میعاد کو زندگی کے سب سے بڑے اعزاز سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے فوجیوں سے کہا کہ صدر کی حیثیت سے حالانکہ یہ ان کا آخری خطاب ہے ، تاہم ایک عام شہری کی حیثیت سے فوج کے ساتھ ہماری وابستگی ہمیشہ قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز انہوں نے ان امریکی فوجیوں سے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا تھا جو اس وقت عراق اور افغانستان میں دولت اسلامیہ کے قلع قمع کیلئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ روایتی طور پر اوباما اور ان کا خاندان سال کے آخر میں اپنی تعطیلات ہوائی میں گزارتا آیا ہے جو اوباما کا مقام پیدائشی مقام بھی ہے اور جہاں انہوں نے اپنی نوجوانی کے ابتدائی ایام گزارے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT