Friday , September 22 2017
Home / دنیا / اوباما کو شام میں فضائی حملے بند کرنے پر فخر

اوباما کو شام میں فضائی حملے بند کرنے پر فخر

واشنگٹن ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ انہیں امریکی افواج کو شام پر فضائی حملے کرنے سے روک دینے کے لمحہ پر فخر ہوتا ہے وہ رسالہ اٹالنٹک کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں مسلکی تصادم جاری ہیں ۔ ایران اور امریکہ کے قریبی حلیف ملک سعودی عرب میں مسلکی تعصب ہے ۔ چنانچہ دونوں ممالک پڑوسی ہونے کے باوجود کوئی ایسا موثر طریقہ اختیار نہیں کرسکتے کہ وہ ایک دوسرے کے اچھے پڑوسی ثابت ہوسکیں ۔ بشارالاسد کی حکومت پر حملہ نہ کرنے کے اپنے 2013 ء کے فیصلے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر امریکہ نے کہا کہ انہیں اس لمحہ پر فخر ہے جبکہ امریکہ نے شام میں فضائی حملے بند کردینے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کیلئے جنگ میں وقفہ دینے کا اعلان کرنا کوئی مشکل نہیں تھا ۔ حالانکہ وہ جانتے تھے کہ سیاسی اعتبار سے انہیں اس فیصلے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ حالانکہ وہ امریکہ کا مفاد ہمیشہ اپنے پیش نظر رکھتے ہیں ۔ وہ شام کا احترام کرنے تیار ہیں۔ بشرطیکہ وہ جمہوریت کا احترام کرے ۔

TOPPOPULARRECENT