Monday , August 21 2017
Home / دنیا / اوباما کو چینی صدر کا دورہ ٔامریکہ منسوخ کرنے کا مشورہ

اوباما کو چینی صدر کا دورہ ٔامریکہ منسوخ کرنے کا مشورہ

اوباما کو چینی صدر کا دورہ ٔامریکہ منسوخ کرنے کا مشورہ

واشنگٹن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن کے اعلیٰ سطحی صدارتی امیدوار اسکاٹ واکر نے کہ صدر بارک اوباما کو چین ۔ امریکہ تعلقات کے مضبوط ہونے کی کم سے کم کوئی تو طمانیت پیش کرنی چاہئے جس کیلئے ضروری ہیکہ صدر موصوف آئندہ ماہ صدر چین ژی جن پنگ کا مجوزہ دورہ امریکہ منسوخ کروادیں۔ یاد رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت منظرعام پر آیا ہے جب امریکی اسٹاک مارکٹ کی حالت دگرگوں ہے جس کے بارے میں مسٹر واکر کا یہ خیال ہیکہ چین اس کا ذمہ دار ہے جس نے خود اپنی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھی ایک غیریقینی کیفیت پیدا کردی ہے۔ لہٰذا ژی جن پنگ کے سرکاری دورہ پر ان کی آؤ بھگت کرنے کی بجائے اوباما کو امریکہ کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے لئے چین کو ذمہ دار قرار دینے کی کوششیں کرنی چاہئے۔ انہیں اپنا رویہ کو کچھ اس طرح رکھنا چاہئے کہ چین کو یہ احساس ہوجائے کہ عالمی معیشت میں کھلبلی مچانے والا کوئی اور نہیں بلکہ چین ہے۔ لندن سے پیرس اور نیویارک تک عالمی حصص بازاروں میں حصص کے دام انتہائی انحطاط پر ہیں جہاں یوروپی اور امریکی اسٹاک مارکٹس بھی چینی معیشت میں آئی مندی کی وجہ سے متزلزل ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT