Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / اوباما کی بیٹی ساشا کی ریسٹورنٹ میں ملازمت

اوباما کی بیٹی ساشا کی ریسٹورنٹ میں ملازمت

واشنگٹن۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  امریکی ذرئع ابلاغ کے مطابق صدر براک اوباما کی بیٹی ساشا اوباما نے وائٹ ہاؤس کی آسائشوں کو چھوڑ کر ایک سی فوڈ ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔ 15 سالہ ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران میسی چیوسٹ میں مارتھا وائن لینڈ میں کھانا پیش کر رہی ہیں۔ بوسٹن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق ساشا جن کا پورا نام نتاشا ہے کے ساتھ ریستوارن میں خفیہ اداروں کے چھ ارکان بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ علاقہ اوباما فیملی کا گرمیوں کی چھٹیوں میں پسندیدہ مقام ہے۔ جاری ہونے والی بعض تصاویر میں صدر باراک اوباما کی چھوٹی بیٹی کو ریستوارن کا یونیفارم پہنے کھانا پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT