Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / اوباما کی تقریر میں خاتون پاکستانی نشانہ باز کے ویزا کے موقف پر غلط بیانی

اوباما کی تقریر میں خاتون پاکستانی نشانہ باز کے ویزا کے موقف پر غلط بیانی

واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے اپنی تقریر میں زبان پھلس جانے کی وجہ سے کہا کہ پاکستانی خاتون تشفین ملک جس پر کیلیفورنیا قتل عام میں اپنے شوہر کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام ہے، امریکہ ویزا معافی پروگرام کے تحت آئی تھی۔ اس غلطی کی وجہ سے وائیٹ ہاؤز تصحیح پر مبنی جاری کرنے پر مجبورہوگیا۔ اپنے 13 منٹ طویل قوم سے خطاب کے دوران صدر امریکہ کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے تشفین کے ویزا کے بارے میں غلط بیانی کی۔ انکا یہ خطاب کیلیفورنیا کے علاقہ سان برانار ڈینو میں دہشت گرد حملہ کے بعد پہلا عوامی خطاب تھا۔ صدر امریکہ نے کہا تھا کہ یہی وجہ ہیکہ وہ ہائی ٹیک اور قانون نافذ کرنے والے افراد پر زور دے رہے ہیں کہ دہشت گردوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی اور قانون کے شکنجے سے فرار کو مشکل بنا دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT