Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / اوباما کی سعودی عرب ولیعہد سے ملاقات متوقع

اوباما کی سعودی عرب ولیعہد سے ملاقات متوقع

واشنگٹن 17 جون (رائٹر) امریکہ کے صدر بارک اوباما سعودی عرب کے بااثر شخصیت کے مالک ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ملاقات کرکے دولت اسلامیہ کے خلاف مہم اور مغربی ایشیا کی جدوجہد کے بارے میں بات کریں گے ۔ یہ اطلاع آج وہائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے دی۔سعودی عرب کے شاہ سلمان کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد سعودی عرب کے تیل سے آمدنی پر انحصار کو کم کرنے کے منصوبے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنا ہے ۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک شلزنے بتایا کہ مسٹر اوباما کے ساتھ سعودی عرب کے ولیعہد کی ملاقات کے وقت شام اور یمن کی جنگ کے علاوہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT