Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / اوباما کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

اوباما کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

واشنگٹن ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اُن کے مقدس ماہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ تمام امریکی شہریوں کو چاہے وہ کسی بھی مذہب کے پیروکار ہوں ، سیول حقوق کے تحفظ کے پابند ہیں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اب امریکی مسلمان جب ماہ رمضان میں روزہ رکھیں گے اور عبادات میں مصروف ہوں گے تو مجھے یہ دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم تمام ایک امریکی خاندان جیسے ہیں۔ میں اُن تمام امریکی مسلمانوں کے ساتھ ہوں جو ہمیشہ ’’پھوٹ ڈالنے ‘‘والوں کی مخالفت کرتے رہیں ہیں کیونکہ امریکہ میں ہر مذہب کے پیروکار کو اپنے مذہب پر عمل آوری کی پوری پوری آزادی حاصل ہے ۔ سب کیلئے امن اور سب کیلئے انصاف ہی ہمارا نصب العین ہے ۔ اس مقدس مہینہ میں جہاں ہرغریب اور مسکین کا خیال رکھا جاتا ہے ہمیں اُن تمام بے گھر افراد کو نہیں بھولنا چاہئے جو مشرق وسطیٰ اور دیگر علاقوں میں جنگی صورتحال کی وجہ سے بدحالی اور کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔ اُن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ آج لاکھوں مسلمان ایسے ہیں جو اپنے وطن اور اپنے گھر کے آرامدہ ماحول میں رمضان نہیں گزارسکتے ، کیونکہ وہ بے گھر اور بے وطن ہوچکے ہیں۔ صرف رمضان ہی کیا بلکہ عیدالفطر مناتے وقت بھی اُن کی آنکھوں میں آنسو ہوں گے لہذا ہمیں اُن سب افراد کی دلجوئی کرنا ہے ۔ انھوں نے تیقن دیا کہ امریکہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کا خیرمقدم کرتا رہے گا کیونکہ مقدس ماہ رمضان کا بھی یہی تقاضہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT