Friday , September 22 2017
Home / دنیا / اوباما کے آنسو حقیقی تھے : ٹرمپ

اوباما کے آنسو حقیقی تھے : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لب کشائی کرتے ہوئے کسی اور کو نہیں بلکہ ملک کے صدر اوباما کو نشانہ بنایا اور کہا کہ گذشتہ دنوں انہوں نے گن کلچر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں جو بیان دیا ہے، اس سے وہ (ٹرمپ) متفق نہیں ہیں۔ تاہم اوباما نے گن کلچر پر بات کرتے ہوئے جو آنسو بہائے تھے وہ حقیقی تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو اوباما کا زبردست نقاد تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالانکہ اوباما کے گن کلچر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے متفق نہیں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اوباما کا دل غلط مقام پر واقع ہے (ہم سب کا دل بائیں جانب واقع ہے اور یقینی طور پر اوباما کا دل بھی بائیں جانب ہی ہے) اور وہ دکھ درد پر آنسو بھی بہاتا ہے۔ 2012ء میں کینکٹیکٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں متعدد بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کو دوبارہ یاد کرتے ہوئے اوباما اپنی تقریر کے دوران آبدیدہ ہوگئے تھے۔ ہم اوباما کے نظریات کی مخالفت کرتے ہیں ان کے جذبات کی نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما کے آنسو بالکل حقیقی تھے۔

TOPPOPULARRECENT