Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / اوباما ۔مودی تعلقات مستحکم : امریکی عہدیدار

اوباما ۔مودی تعلقات مستحکم : امریکی عہدیدار

واشنگٹن۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما اور وزیراعظم ہند نریندر مودی ایک انتہائی مستحکم اور ثمرآور تعلقات کے حامل قائدین ہیں۔ امریکی ماحولیاتی تبدیلی کے ایک افسر ٹاڈ اسٹرن نے کل ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما اور وزیراعظم مودی نہ صرف ماحولیات کی تبدیلی بلکہ دیگر وسیع تر معاملات میں بھی ایک دوسرے کے حلیف کہے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک غیرمعمولی حقیقت ہے کہ صرف چار ماہ کے عرصہ میں دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کیا۔ مودی نے 2014ء میں امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد جنوری 2015ء میں مودی نے اوباما کو دہلی کے دورہ پر مدعو کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دونوں قائدین ایک دوسرے سے مسلسل ربط میں ہیں۔ یو این جی اے اجلاس میں دونوں کی ملاقات نیویارک میں ہوئی جبکہ پیرس اجلاس کے پہلے روز ہی دونوں قائدین کی ملاقات ہوچکی ہے، جسے مسٹر اسٹرن نے انتہائی گرمجوشانہ اور مثبت قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT