Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / اوباما ۔ کاسٹرو مشترکہ پریس کانفرنس میں بدمزگی

اوباما ۔ کاسٹرو مشترکہ پریس کانفرنس میں بدمزگی

ہوانا ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جس وقت صدر امریکہ بارک اوباما اور صدر کیوبا راول کاسٹرو کی مشترکہ پریس کانفرنس چل رہی تھی اس وقت راول کاسٹرو خطاب کرنے کیلئے مخصوص چوبی اسٹینڈ (پوڈیم) سے کچھ دور ہٹ کر اپنے ہیڈفون کے ساتھ مصروف تھے اور اوباما کے خطاب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سوالیہ انداز میں ادھر ادھر دیکھ رہے تھے۔ 84 سالہ راول کاسٹرو نے اوباما سے پوچھا کہ آپ نے سیاسی قیدیوں کے بارے میں کیا بیان دیا؟ کیا اس سوال کو آپ ایک بار پھر دہرا سکتے ہیں؟ حالانکہ اوباما اور راول کاسٹرو امریکہ ۔ کیوبا تعلقات کو کل معمول پر لانے کی کوشش ضرور کررہے تھے لیکن دونوں ممالک کی ثقافت، دونوں ممالک کا علحدہ علحدہ سیاسی نظام اور اوباما اور راول میں کم و پیش دو نسلوں کا فرق اس مشترکہ پریس کانفرنس کی کچھ عجیب تصویر پیش کررہا تھا۔ پیالیس آف ریولیوشن جہاں دونوں قائدین کی ملاقات ہوئی تھی، وہاں سے تمام تفصیلات کیوبا ٹی وی پر براہ راست نشر کی جارہی تھی حالانکہ اس دورہ سے کئی ہفتوں قبل امریکی اور کیوبائی عہدیداروں کے درمیان اس موضوع پر بھی تفصیلی بحث ہوئی تھی کہ آیا دونوں قائدین کی تاریخی ملاقات کے دوران اخباری نمائندوں کو ان سے سوالات پوچھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں کیونکہ جس وقت اوباما بیجنگ کے دورہ پر گئے تھے تو اس وقت صدر چین ژی جن پنگ کو اخباری نمائندوں کو مختلف سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT