Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / اوبر کے صدر مستعفی

اوبر کے صدر مستعفی

واشنگٹن ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکسیوں کے کاروبار اور مسافروں کا زبردست اعتماد حاصل کرنے والے اوبر نے جو حالیہ دنوں میں تنازعات کا شکار ہوگیا تھا اور اب تقریباً چھ ماہ بعد اوبر کے صدر جیف جونس اپنے عہدہ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ یو ایس میڈیا کے مطابق اوبر کو لاحق متعدد مشکلات میں ایک اضافہ صدر جیف جونس کے عہدہ سے دستبردار ہوجانے سے ہوا ہے۔ ری کوڈ اور وال اسٹریٹ جرنل نے یہ بات بتائی۔ ری کوڈ کے مطابق جونس نے کمپنی کی حکمت عملیوں پر اپنی غیراطمینانی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اوبر نے اب تک ان خبروں کی توثیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی ہیکہ جس قیادت نے میرے کیریئر کو عروج پر لانے اہم رول ادا کیا وہیں اب قیادت اور حکمت عملی کا فقدان ہے اور میرے حالیہ تجربات کافی تلخ رہے لہٰذا میں اب صدر کے عہدہ پر مزید فائز رہنا نہیں چاہتا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ اوبر کے سی ای او ٹریور کلاک نے جیف جونس کا استعفیٰ طلب کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT