Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / اوبیر کپ : ہندوستانی خواتین نے آسٹریلیا کو 5-0 سے ہرایا

اوبیر کپ : ہندوستانی خواتین نے آسٹریلیا کو 5-0 سے ہرایا

بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں سائنا کی قیادت میں انڈیا کی مہم کا شاندار آغاز، آج جرمنی سے مقابلہ
کونشن (چین) ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین نے اوبیر کپ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے آسٹریلیا کو آج یہاں 5-0 سے شکست فاش دے دی۔ ہندوستانیوں نے گزشتہ ایڈیشن منعقدہ نئی دہلی میں برونز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ وہ یہاں کونشن اسپورٹس سنٹر اسٹیڈیم میں تمام تینوں سنگلز اور دونوں ڈبلز جیت کر اعظم ترین پوائنٹس کے حصول میں کامیابی ہوئیں۔ عالمی نمبر 8 سائنا نہوال نے ہندوستان کی طرف سے شروعات کی اور عالمی نمبر 74 سوان۔یو وینڈی چن کے خلاف مختصر جدوجہد کے بعد 22-20، 21-14 کی جیت کے ذریعے ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلائی۔ سائنا کی 5-0 کی سبقت کے بعد چن نے اسے 7-8 تک گھٹا دیا تھا۔ تاہم سائنا جلد سنبھل گئیں۔ دو مرتبہ کی ورلڈ چمپئن شپ برونز میڈلسٹ پی وی سندھو نے جوے لئی کو 25 منٹ میں ہرا کر اسکور 2-0 کیا۔ جوالا گٹہ اور اشونی پونپا کی مشہور جوڑی نے سوان۔یو وینڈی اور گرونیا سومرویلے کے مقابل 28 منٹ کے میچ میں 21-9، 21-15 کی عمدہ جیت درج کرائی۔ ساؤتھ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ رتویکا شیوانی گاڈے نے تھرڈ سنگلز میں ٹیفانی ہو کو 21-5، 21-11 سے مات دی جبکہ سِکی ریڈی اور سندھو نے لیان چو اور جوے لئی کو 21-12، 21-12 سے شکست دیتے ہوئے انڈیا کی آسٹریلیا کے خلاف 5-0 کی فتح مکمل کی۔ ہندوستان اپنے اگلے گروپ D میچ میں کل منگل کو جرمنی سے کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT