Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / اودھم پور حملہ کی سازش کے الزام میں لاری ڈرائیور گرفتار

اودھم پور حملہ کی سازش کے الزام میں لاری ڈرائیور گرفتار

سرینگر ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اودھم پور حملہ کی مبینہ سازش کے سلسلہ میں پہلی گرفتاری کرتے ہوئے این آئی اے نے آج لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور پر دہشت گرد محمد نوید یعقوب اور اس کے ساتھی کو دو مرتبہ جموں منتقل کیا تھا۔ 4 اگست کو حملہ کرتے ہوئے ان دونوں نے بی ایس ایف کے ایک فوجی کو ہلاک کردیا تھا۔ خورشید احمد بھٹ عرف سوریہ کو نوید کی شناخت پر گرفتار کیا گیا۔ یہ ڈرائیور مبینہ طور پرممنوعہ تنظیم لشکرطیبہ کا کارکن اور اونتی پورہ کا ساکن ہے۔ این آئی اے نے ابوقاسم کی گرفتاری کیلئے 10 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT