Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اورسیز اسکالر شپ پر کل دفتر سیاست میں اولیائے طلباء کا اجلاس

اورسیز اسکالر شپ پر کل دفتر سیاست میں اولیائے طلباء کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حکومت تلنگانہ کی میناریٹی طلبہ کے لیے بیرونی ممالک تعلیم کی مالی امداد اورسیز اسکالر شپ کے لیے جن طلبہ نے فارمس داخل کیے اور بیرون ممالک جاکر داخلے حاصل کیے انہیں ابھی اسکالر شپ کی رقم نہیں ملی ۔ ان کے اولیائے طلباء کا ایک اہم اجلاس 26 اکٹوبر 2-30 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ اس میں حکومت سے مطالبہ اور نمائندگی کے لیے غور و خوص دیگر امور طئے پائیں گے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب عابد رسول خاں چیرمین میناریٹی کمیشن ہوں گے ۔ سید خالد محی الدین اسد نے اولیائے طلباء سے جو اوورسیز کا فارم داخل کیے شرکت کی اپیل کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT