Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / اورلینڈو فائرنگ ،عمر متین کون تھا ؟

اورلینڈو فائرنگ ،عمر متین کون تھا ؟

واشنگٹن ۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) اورلینڈو نائٹ کلب حملے میں مشتبہ عمر متین سے ایف بی آئی نے 2013 اور 2014ء میں دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کے الزام پر دو بار تفتیش کی تھی ۔ ایف بی آئی نے 29 سالہ عمر میر صدیق متین کو نیویارک میں پیدا ہونے والا اور فلوریڈا کا ساکن بندوق بردار قرار دیا ہے جو امریکی تاریخ کے بدترین قتل عام کا مجرم تھا ۔ متین کو صدر براک اوباما نے ایک ایسا شخص قرار دیا ہے جس نے نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ۔ اُس نے ہم جنس پرستوں کی نائٹ کلب پر اورلینڈو میں اتوار کی علی الصبح فائرنگ کرکے 50 افراد کو ہلاک اور دیگر 53 کو زخمی کردیا ۔ رام تھاپر صدر ایف بی آئی اورلینڈو کو سب سے پہلے متین کے بارے میں 2013 ء میں اطلاع ملی تھی جب کہ اُس نے ساتھی کارکنوں کے سامنے اشتعال انگیز تبصرے کئے تھے ۔اُس پر دہشت گردوں سے تعلقات کا شبہ تھا ۔ حال ہی میں ایف بی آئی نے متین سے دوبار انٹرویو لیا تھا اور علحدہ انٹرویو دیگر گواہوں سے لئے گئے تھے۔ تھاپر نے کہاکہ ایف بی آئی نے کہا تھا کہ متین کا ربط ابو صلاح سے اقل ترین تھااور اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے کہ اُس وقت وہ امریکہ کے لئے خطرہ تھا ۔ ان غیرفیصلہ کن انکشافات کے بعد متین کے بارے میں تحقیقات بند کردی گئیں تھیں۔ بیورو آف الکحل ، تمباکو اور آتشی اسلحہ کے ترجمان ٹریوور ویلینر نے کہاکہ متین نے قانونی طورپر دو بندوقیں خریدیں تھیں جنھیں گزشتہ چند دن میں دو حملوں کیلئے استعمال کیا گیا تھا جب اخباری نمائندوں نے سوال کیا کہ متین کو آتشی اسلحہ کس طرح دستیاب ہوئے تھے جبکہ اُس پرایف بی آئی کی نگرانی تھی ۔ تھاپر نے کہاکہ تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہورہی تھی ۔ مزید دباؤ ڈالنے پر انھوں نے کہاکہ تحقیقات بند کردی گئیں تھیں۔

TOPPOPULARRECENT