Saturday , July 29 2017
Home / ہندوستان / اوریا میں ریلوے ملازم، اس کی بیوی اوربیٹی کا قتل کرکے لاشیں نذر آتش

اوریا میں ریلوے ملازم، اس کی بیوی اوربیٹی کا قتل کرکے لاشیں نذر آتش

اور یا20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع اور یا کے دبیاپور علاقے میں آج ایک ریلوے ملازم، اس کی بیوی اور نابالغ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلا دیئے جانے سے دہشت پھیل گئی۔کانپور دیہات کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل راجیش مودک نے بتایا کہ ریلوے کی چوتھے زمرے میں ملازم نوشے خان اور اس کی اہلیہ آشنین (32) اور ڈیڑھ سالہ بیٹی شبو کو قتل کرنے کے بعد لاشیں جلا دی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ پولیس کی فورنسک ٹیم کو لگایا گیا ہے ۔ ان تینوں قتل کی وجہ جائیداد اور ملازمت کا لالچ سمجھا جارہا ہے ۔ حکام کو معاملے کو جلد حل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اب تک قتل کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔جس جگہ پر نوشیخان اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا وہاں کا بیشتر سامان جل کر خاک ہوگیا ہے ۔پولس ذرائع نے بتایا کہ نوشیخان نے اس سے پہلے بھی دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ تہرے قتل کی وجہ پہلے ہونے والی دو شادیاں بھی مانی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT