Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اورینٹیشن کورس کے لیے نوٹیفیکشن جاری

اورینٹیشن کورس کے لیے نوٹیفیکشن جاری

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تعلیمی سال 2017-18 کے لیے این جی او آئیسٹر کے ماتحت نظام کالج میں یوتھ کمیونٹی اورینٹیشن کورس نوٹیفیکیشن کا کالج پرنسپل پروفیسر سید رحمن نائب پرنسپل بالا برہما چاری ، ین جی او کے ریاستی صدر ویملا شرتھ بابو نے مشترکہ طور پر جاری کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ 15 جولائی تا 15 اگست کورس میں شرکت کے لیے درخواستیں قبول کی جائے گی اور یہ کورس سہ ماہی ہوگا جس میں مختلف امور پر تربیت کے علاوہ فیلڈ ورک بھی کرایا جائے گا ۔ کسی بھی کالج کے طلبہ جو 70 فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہو شرکت کے اہل ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ین جی او کے نمائندے ، ٹی سریندر 9848330225 ، اے وجیت 9848522172 اور سی راجیش 8096731377 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT