Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / … اور اب آگ بجھانے والا روبوٹ

… اور اب آگ بجھانے والا روبوٹ

دوبئی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں جہاں ہر کام روبوٹس کے ذریعہ لیا جارہا ہے وہیں اب ایک ایسا روبوٹ بھی تیار کیا گیا ہے جو آگ بجھانے کا کام بھی کرے گا۔ اس روبوٹ کو بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے ایک مقابلہ میں لانچ کیا گیا۔ اس روبوٹ کو ’’فائر بوٹ‘‘ سے موسوم کیا گیا ہے جو دراصل دوبئی کی سیول ڈیفنس کے منصوبہ کا حصہ ہوگا تاکہ آگ بجھانے کے دقیانوسی طریقوں کو ترک کیا جائے جس کے ذریعہ عمارتوں کے مکینوں اور املاک کا تحفظ کیا جائے گا۔ یو اے ای ڈرونز برائے گڈ ایوارڈ مقابلہ کا کل ہی انعقاد عمل میں آیا تھا۔ روبوٹ کو ریموٹ کے ذریعہ آگ بجھانے والے آلات سے جوڑ دیا جائے گا جن کی رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں تنصیب عمل میں آئے گی۔ آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر اس کی بنیاد تک رسائی کرتے ہوئے آتش فرو عملہ کی آمد تک ازخود آگ پر قابو پایا جائے گا۔ اس طریقہ کار کو بیداری مہم کے طور پر مختلف مالس میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مجوزہ روبوٹ دوبئی سیول ڈیفنس اور روبوٹکس کے شعبہ میں ماہر سمجھی جانے والی کمپنی ڈیجی روبوٹکس کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT