Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / … اور اب گھر کے آنگن سے اڑان بھرنے والا ہوائی جہاز

… اور اب گھر کے آنگن سے اڑان بھرنے والا ہوائی جہاز

برلن ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک جرمن اسٹارٹ اپ اب دنیا کا پہلا انتہائی ہلکاپھلکا ہوائی جہاز تیار کررہی ہے جس کی چارجنگ ہم اپنے دیواری ساکٹ کے ذریعہ بھی کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ہوائی جہاز اتنا چھوٹا اور ہلکا پھلکاہوگا کہ ہم اسے اپنے مکان کے صحن یا پائیں باغ سے ٹیک آف اور لینڈ بھی کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہیکہ مجوزہ برقی سے اڑنے والا ہوائی جہاز ماحولیات دوست بھی ہوگا۔ دو نشستی ہوائی جہاز میں ایک ڈکٹ والا پنکھا ہوگا جو انتہائی آسان، شورشرابے سے پاک اور عام ہیلی کاپٹرس سے زیادہ محفوظ ہوگا۔ دریں اثناء لیلم کمپنی کے سی ای او ڈینئل وائی گینڈ نے کہا کہ ہمارا مقصد روزمرہ کی زندگی میں ہوائی جہاز استعمال کرنا ہے اور ہم ایسا ہوائی جہاز تیار کرنے والے ہیں جسے ایرپورٹ کے مہنگے اور پیچیدہ انفراسٹرکچر کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ہوائی جہاز کی اڑان کو فی الحال  500 کیلو میٹر تک ہی محدود رکھا گیا ہے اور 2018ء سے اسکی فروخت شروع ہوجائے گی۔ اس کی خوبیوں میں ایک ٹچ اسکرین، فلائی بائی وائر جوائے اسٹک کنٹرولس، لینڈنگ گیئر، ونگ ڈورس (پروں میں دروازے)، بڑا اسٹوریج، ہوائی جہاز سے طائرانہ منظر دیکھنے کیلئے خصوصی کھڑکی اور ایک ایسی بیڑی ہے جسے کسی بھی دیواری پلگ کے ذریعہ ری چارج کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT