Tuesday , October 17 2017
Home / مذہبی صفحہ / اولاد کے لئے عمل

اولاد کے لئے عمل

جناب محمد رضی الدین معظم

جن کو کوئی اولاد نہ ہوئی ہو اور وہ مایوس ہوں، دو اُبلے ہوئے انڈوں کا پوست اُتارکر ایک انڈا پر ’’والسمآء بنینھا بایدوانا لموسعون‘‘ اور دوسرے انڈا پر ’’والْارض فرشنٰھا فنعم الماھدون‘‘ لکھیں۔ پہلی آیت والا انڈا شوہر کھائے اور دوسری آیت والا انڈا بیوی کھائے۔ مذکورہ عمل اور عمل زوجیت حیض سے فراغت کے بعد شروع کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ اولاد نصیب ہوگی۔
٭ اگر کسی عورت کی اولاد زندہ نہ رہتی ہو تو ایک کیلو اجوائن اور ایک کیلو سیاہ مرچ لیں اور دونوں پر دوشنبہ کے روز بعد نماز عصر چالیس مرتبہ سورۂ شمس پڑھیں۔ ہر مرتبہ درود شریف سے شروع کریں اور درود شریف پر ختم کریں۔ پھر شروع حمل سے ہر روز اجوائن اور سیاہ مرچ تھوڑا تھوڑا کھانا شروع کریں اور بچہ کے دودھ چھوڑنے تک کھاتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بچہ صحیح سلامت رہے گا۔
سرچشمۂ رحمتﷺ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کا سرچشمہ ہیں، عدل کا مرکز ہیں، مساوات کا پیکر ہیں، انسانوں کے لئے سراپا رحمت ہیں اور ہر وہ شخص جس کا واسطہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑا، اس نے انھیں اپنے لئے شفقت و رحمت کے سوا کچھ نہ پایا، اسی لئے ہر شخص آپﷺ سے بے پناہ محبت کرتا تھا اور جو شخص بھی ایمان لاتا وہ صرف چند اصولوں پر ایمان نہ لاتا، بلکہ آپﷺ کا جاں نثار فدائی بن جاتا۔ ’’محمدﷺ اور ان کے شیدائی‘‘ کے مصنف واشنگٹن ارونگ لکھتے ہیں کہ ’’وہ اپنے ذاتی معاملات میں بے حد انصاف پسند تھے۔ انھوں نے دوستوں اور دشمنوں، امیروں اور غریبوں، صاحبِ شوکت اور کمزوروں سب کے ساتھ مساوات اور عدل کا سلوک کیا، اسی وجہ سے جو بھی ان کے قریب آیا، وہ ان کی محبت کا اسیر ہو گیا، جو بھی ان کے پاس اپنا مسئلہ لے کر آیا، اسے انھوں نے انکسار سے سنا اور اس کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی۔ ان کی فوجی کامیابی نے ان کے اندر نخوت اور غرور پیدا نہیں کیا۔ جب انھیں بے انتہا قوت اور فوجی طاقت حاصل تھی، اس وقت بھی انھوں نے اپنی اسی سادگی کا مظاہرہ کیا، جو سادگی اس طاقت کے حصول سے پہلے ان کے اندر دیکھی جاتی تھی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT