Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس میڈلس کیلئے سائنا نہوال پہلی پسند

اولمپکس میڈلس کیلئے سائنا نہوال پہلی پسند

سندھو اور سریکانت کی کامیابی کا امکان موہوم: کشیپ
نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دولت مشترکہ کھیلوں کے بیڈمنٹن چمپئن پی کشیپ نے اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ لندن گیمس میں برونز میڈل یافتہ سائنا نہوال سے ریو اولمپکس کھیلوں میں ہندوستان کو میڈل دلانے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار بھی کیا کہ پی وی سندھو اور کے سریکانت اولمپک مہم کے دوران نمایاں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ کشیپ نے جونیئر دہلی اسٹیٹ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ’’سائنا اپنی رینکنگ اور فام کے پیش نظر ہندوستان کو میڈل دلانے کے معاملہ میں پہلی پسند ثابت ہوسکتی ہیں۔ لیکن سندھو اور سریکانت جیسے کمزور کھلاڑی زیادہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔‘‘ ارجن ایوارڈ یافتہ کشیپ نے بیڈمنٹن منس ڈبلس کیلئے مانوآٹری اور بی سمپت کی جوڑی پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ ہندوستان کے لئے ایک حیرت انگیز کامیابی ہے اس کے باوجود اولمپکس میں اس جوڑی کے لئے کوئی میڈل حاصل کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔ کشیپ نے کہا کہ ’’میں نہیں کہہ رہا ہوں کہ مانو اور سمپت میڈل کے دعویدار ہیں کیوں کہ یہ انتہائی سخت مقابلہ رہے گا لیکن ہندوستان کا منس ڈبلز کے لئے کوالیفائی ہوجانا ہی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT