Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس میں جوکووچ کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں: فیڈرر

اولمپکس میں جوکووچ کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں: فیڈرر

دبئی ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے ابھی آتش جوان ہے اور وہ ریو اولمپکس میں حصہ لینا اور عالمی نمبر ون نوواک جو کو وچ کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ دبئی میں انٹرنیشنل پریمیر ٹینس لیگ کے میچ سے قبل ایک انٹرویو میں عالمی نمبر تین ٹینس اسٹار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا جلد سبکدوش ہونے کا ارادہ نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کا عزم جوان ہے اور کھیل کیلئے اندر کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی۔ وہ میدان میں آکر زیادہ پر اعتماد معلوم ہوتے ہیں اور وہ پہلے کی بہ نسبت اب زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی صحت اور فٹنس بہت عزیز ہے اور وہ اس کا بھر پور خیال رکھتے ہیں اور وہ جب تک فٹ ہیں ریٹائر نہیں ہوں گے۔ ان سے جب کہا گیا کہ کیا وہ دو سال تک ریٹائر ہو جائیں گے تو انہوں نے فوراً جواب دیا، نہیں۔ ایک سوال پر سوئس اسٹار نے کہا کہ وہ اپنی کمزوریوں پر قابو پا رہے ہیں اوران کی ذہنی وجسمانی صحت بہت اچھی ہے۔ دبئی میں جاری انٹرنیشنل پریمیر ٹینس لیگ میں فیڈرر کو اسپین کے اسٹار رفائل نڈال نے ہرایا ہے جبکہ اس مقابلے کے تعلق سے شائقین میں کافی تجسس تھا۔

TOPPOPULARRECENT