Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا امکان ختم: آئی سی سی

اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا امکان ختم: آئی سی سی

دبئی۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیائے کرکٹ کیلئے بری خبر سامنے آگئی کیونکہ 2032 ء سے قبل جنٹلمین گیم کو اولمپکس میں شامل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ ایسی خبریں سامنے آرہی ہیںکہ 2024 ء￿ کے اولمپک گیمز میں کرکٹ کو شامل نہیں کیا جائے گا اور 2032 ء سے قبل اس معاملے پر غور بھی ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 1900 ء میں پیرس کے اولمپک گیمز میں کرکٹ کو شامل کیاگیا تھا لیکن طویل عرصے سے یہ کھیل اولمپکس کا حصہ نہیں ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے رکن کریگ ریڈلی اور ایڈم پینگلی کے مطابق کرکٹ کی 2024 ء اور 2028 ء کے اولمپکس شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ ممکنہ میزبان پیرس اور لاس اینجلس کرکٹ کی میگا ایونٹ میں شمولیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ کریگ ریڈلی نے کہا کہ کرکٹ کو اگر اولمپک گیمز میں شامل کیا گیا تو اس کی بڑی وجہ ہندوستان ہو گا کیونکہ اس ملک میں ٹی وی ناظرین کافی زیادہ ہیں۔ مستقبل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن 2032ء سے قبل اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔ ایڈم پینگلی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور ہندوستان کے میڈلز جیتنے سے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کروانے کے مقصد کو تقویت ملتی ہے لیکن وہ جلد اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کیلئے پر امید نہیں۔

TOPPOPULARRECENT