Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس میں کوئی میچ آسان نہیں ہاکی کیپٹن سریجیش کا بیان

اولمپکس میں کوئی میچ آسان نہیں ہاکی کیپٹن سریجیش کا بیان

بنگلورو ، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نومقررہ ہندوستانی مینس ہاکی ٹیم کیپٹن پی آر سریجیش نے کہا کہ اولمپکس جیسے میگا اسپورٹنگ ایونٹ میں کوئی ’’آسان مقابلہ‘‘ نہیں ہوتا ہے، اور ریو میں تمام 12 ٹیمیں کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی ہونے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ وہ اسپین کے راستے ریو کیلئے روانگی سے قبل بات کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مقابلے اولمپکس کے ہیں اور وہاں کچھ بھی آسان نہیں ہوتا۔ ہر میچ سنجیدگی سے کھیلنا پڑے گا۔ ہر گروپ میں چھ ٹیمیں ہیں جن میں سے چار کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی ہوں گی۔ لہٰذا ہمارے لئے بہت اہم ہے کہ ممکنہ طور پر زیادہ پوائنٹس جٹائیں تاکہ ہماری پیشرفت کے امکانات بڑھیں کیونکہ نیا فارمٹ ہر ٹیم کو موقع فراہم کرتا ہے۔ ماضی کے برخلاف ایف آئی ایچ نے نیا کامپٹیشن فارمٹ متعارف کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT