Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس کیلئے ثانیہ مرزا مزید حب الوطن بن گئیں

اولمپکس کیلئے ثانیہ مرزا مزید حب الوطن بن گئیں

ملک کی نمائندگی قابل فخر ، وطن کو اعزاز دلانے جذبۂ حب الوطنی کا اہم کردار
حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو چھ مرتبہ گرینڈ سلام جیت چکی ہیں، کا ایقان ہے کہ جب وہ اولمپکس کھیلتی ہیں تو اور بھی زیادہ محب وطن بن جاتی ہیں اور یہی ان کا سب سے بڑا محرک بننے والا عنصر رہے گا جب وہ آئندہ ماہ ریو اولمپکس میں ہندوستانی ٹینس چیلنج کی قیادت کریں گی۔ ثانیہ مرزا نے فلسفانہ انداز میں کہا ’’جی ہاں! کسی بھی دوسرے مقابلوں کی بہ نسبت اولمپکس میں حب الوطنی کا جوش و جذبہ بہت زیادہ رہتا ہے۔ یقیناً آپ اس (اولمپکس) میں اپنے ملک کی نمائندگی کے فخر سے غیرمعمولی طور پر سرشار رہتے ہیں اور اپنے ملک کو اعزاز دلانے کیلئے بھرپور جستجو کرتے ہیں لیکن اگر ایسا نہیں بھی ہوتا ہے تو ریو کے بعد یو ایس اوپن پر توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے۔ اس طرح زندگی چلتی رہتی ہے اور یہ (زندگی) اپنے آپ میں ختم نہیں ہوجاتی‘‘۔ ثانیہ نے مزید کہا کہ ’’میں بہت کچھ حاصل کرچکی ہوں اور ایک اولمپک میڈل میرے لئے باعث حیرت و مسرت ہوگا اور میں اعلیٰ ترین سطح پر اپنی کامیابیوںکا ایک حصہ مکمل کرسکتی ہوں‘‘۔ ریو اولمپکس کے مکسڈ ڈبلس میں ثانیہ کے ساتھ روہن بوپنا آور ویمنس ڈبلس میں پرارتھنا ٹھمبور سے کھیلیں گے۔ ثانیہ نے کہا کہ وہ محض کسی مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے اترتی ہیں اور اولمپکس میں بھی یہی کوشش رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT