Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس 2016 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

اولمپکس 2016 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ریو ڈی جینیرو۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اولمپکس 2016 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں ،ایونٹ کیلئے خاص طور پر تیار کیا گیا اولمپک باسکٹ بال کا افتتاح انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ سے ہوا، یہ خوبصورت ،باسکٹ بال ایرینا ریو اولمپک 2016 کیلئے تیار کیا گیا ہے۔195 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار اس ایرینا کو اولمپک پارک میں انسٹال کیا گیا ہے۔باسکٹ بال اسٹیڈیم میں 16 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،وینیو ٹیسٹ کرنے کیلئے ،یہاں پر انٹرنیشنل ویمن ٹورنامنٹ منعقد کرایا جارہا ہے۔تین روز جاری رہنے والے میں کامپیٹیشن ایریا،ورک فورس،اسپورٹس کے آلات کو چیک کیاجائیگا۔ پلئیرز نے ایرینا کو زبردست قرار دیا ،ریو اولمپکس کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT