Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس 2028 کے لاس اینجلس میں انعقاد کو عملاً منظوری

اولمپکس 2028 کے لاس اینجلس میں انعقاد کو عملاً منظوری

لیما ( پیرو ) 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لاس اینجلس کو 2028 کے اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی عملا منظوری مل گئی ہے ۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی تیاریوں سے متعلق کمیشن نے لاس اینجلس کو میزبان بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔ اب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پیرس کو 2024 کے اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی اور لاس اینجلس کو 2028 کے اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی رسمی منظوری دی جا رہی ہے ۔ لاس اینجلس میں 2024 اولمپکس کے انعقاد کی تجویز تھی تاہم نئی تواریخ کے تعین کی وجہ سے میزبانی کے معاہدہ میں قدرے تبدیلی کی ضرورت پیش آئی ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ حالانکہ ابھی 2028 اولمپکس کے انعقاد کی تواریخ کو قطعیت نہیں دی گئی ہے تاہم اسے یقین ہے کہ لاس اینجلس میں یہ اولمپکس منعقد کئے جاسکتے ہیں۔ لاس اینجلس کو کچھ مراعات بھی دی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT