Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپک میڈل فاتح کو کھیل رتن دینے کافیصلہ

اولمپک میڈل فاتح کو کھیل رتن دینے کافیصلہ

نئی دہلی۔ 24 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو فوراً صلہ دیتے ہوئے انہیں رواں سیزن ہی کھیل رتن ارجن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت اسپورٹس نے آج کہا ہے کہ ریو اولمپکس میں ہندوستان کیلئے میڈل حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو طویل انتظار کرنے کی نوبت نہیں آئے گی بلکہ انہیں رواں سال ہی کھیل رتن یا ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا جائے گا ۔ وزارت اسپورٹس کی جانب سے کئے جانے والے اس فیصلہ کے بعد اتھلیٹ کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور وہ میڈل کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز کرلیں گے ۔ انفرادی مقابلوںمیں میڈل حاصل کرنے والے اتھلیٹ کو اعزاز کیلئے نامزد نہیں کیا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ انہیں بھی راجیو گاندھی کھیل رتن یا دیگر ایوارڈ دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT