Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپک نے شمالی اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو ملادیا

اولمپک نے شمالی اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو ملادیا

پراگ۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپک گیمز نے شمالی اور جنوبی کوریا کو یکجا کردیا۔ میگا ایونٹ میں شائقین کیلئے خوشگوار حیرت کا لمحہ اس وقت رہا جب ویمنز جمناسٹ کی ٹریننگ میں دونوں ممالک کی کھلاڑیوں نے نہ صرف ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراہٹ کا تبادلہ کیا بلکہ سیلفیاں بنا کر یادگار لمحات کو ہمیشہ کیلئے قید بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ پہلی مرتبہ اولمپکس میں شریک سترہ سالہ جنوبی کورین ایتھلیٹ لی یون اور اولمپک گیمز 2008  میں شمالی کوریا کیلئے پہلی بار اس کھیل میں گولڈ میڈل جیتنے والی ہونگ یون جونگ گزشتہ روزدونوں ممالک کی جانب سے موضوع بحث بنی رہیں۔

TOPPOPULARRECENT