Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / اولمپک کھیلوں میں دھماکے کے منصوبہ ساز وں کو سزاء

اولمپک کھیلوں میں دھماکے کے منصوبہ ساز وں کو سزاء

براسیلیا،5مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی ایس آئی ایس سے متاثر ہونے اور اولمپک کھیلوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8برازیلی شہری کو وفاقی عدالت نے 6 سے 15سال قید کی سزا سنائی ہے ۔پولیس نے گزشتہ سال جولائی میں ہی 8 لوگوں کو سوشیل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ریو ڈی جنریو میں منعقد ہونے والے عالمی کھیلوں کے مقابلے میں دھماکے کرنے اور اسے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام افراد برازیلی شہری ہیں اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ یہ ایک دوسرے کے رابطے میں تھے ۔اس گروپ کا لیڈر 33سالہ برازیلی شہری لیونڈ القدرے ڈی میلو ہے ۔ ڈی میلوان لوگوں کو آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے والا تھا اور دہشت گردانہ کاروائی کیلئے اکسانے والا تھا۔ ڈی میلو کو 15سال اور 10ماہ کے قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔دیگر سات افراد کو مجرمانہ سازش رچنے ، دہشت گردانہ کاروائیوں میں معاونت کرنے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT