Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولڈ ٹریفورڈ میں بارش، پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ

اولڈ ٹریفورڈ میں بارش، پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ

لارڈس۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نصف پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے لیکن بارش کی مداخلت کے سبب میچ کو روک دیا گیا ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات سے دوچار پاکستانی ٹیم تیسرے دن میدان میں اتری تو گرین شرٹس 57 رنز چار وکٹ گنوا چکے تھے جبکہ مصباح الحق اور شان مسعود وکٹ پر موجود تھے۔جیمز اینڈرسن نے جو روٹ کی مدد سے 39 رنز بنانے والے شان مسعود کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔اسکور 71 تک ہی پہنچا تھا کہ بارش نے میچ میں مداخلت کر دی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔انگلینڈ نے جو روٹ کی ڈبل سنچری اور ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت پہلی اننگ 589 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کی بدولت پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT