Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اول تا نہم امتحانات 9 تا 16 مارچ منعقد ہوں گے

اول تا نہم امتحانات 9 تا 16 مارچ منعقد ہوں گے

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : محکمہ تعلیم کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ طئے پایا کہ جماعت اول تا نہم کے سالانہ امتحانات 9 مارچ تا 16 مارچ منعقد کئے جائیں گے ۔ اسی سلسلہ میں ٹائم ٹیبل بھی تیار کرلیا گیا ہے ۔ 17 مارچ تا 19 مارچ پرچے جانچے جائیں گے اور 20 مارچ کو نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا ۔ 21 مارچ سے نئے سال کا آغاز ہوگا اور کامیاب طلباء کو اگلی جماعتوں میں داخلہ دیا جائے گا ۔ تمام مدارس کے اساتذہ کو یہ ہدایت دی گئی کہ ریاضی اور سائنس کے مضامین میں کمزور طلباء کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT