Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / اوما بھارتی کے خلاف ہتک عزت کیس، ضمانت منظور

اوما بھارتی کے خلاف ہتک عزت کیس، ضمانت منظور

بھوپال۔17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے آج مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کو ہتک عزت مقدمہ میں ضمانت منظور کردی ہے جو کہ کانگریسی لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے ان کے خلاف دائر کیا ہے۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ اجئے سنگھ نے ایک 13 سالہ قدیم کیس میں 10 ہزار روپئے کا مچلکہ پیش کرنے پر یہ ضمانت منظور کردی۔ زعفرانی لباس میں ملبوس اوما بھارتی سب سے پہلے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بھاسکر یادو کی عدالت میں حاضر ہوئیں لیکن وہ رخصت پر جانے کی وجہ سے انہیں (بھارتی) ضمانت کیلئے مجسٹریٹ ٹھاکر سے رجوع ہونا پڑا۔ وکیل دفاع ہریش مہتا نے بتایا کہ سرکاری مصروفیات کی بناء مرکزی وزیر آخری دن 29 ستمبر کو عدالت میں حاضر نہیں ہوسکیں جس پر عدالت نے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ تاہم ڈسٹرکٹ کورٹ نے اس دن وارنٹ کی تعمیل پر روک لگادی تھی۔

TOPPOPULARRECENT