Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اونٹا ریو کا بینہ میں شامل تلگو بیٹی،کینڈا کو ان کے وطن سے قریب تر کرنے کوشاں

اونٹا ریو کا بینہ میں شامل تلگو بیٹی،کینڈا کو ان کے وطن سے قریب تر کرنے کوشاں

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : سکندرآباد میں پیدا ہونے والی تلگو بیٹی دیپیکا دامرلہ کے لیے یہ اس وقت محض ایک گھرآنا نہیں ہوگا جب وہ فبروری 2016 میں حیدرآباد پہنچیں گی ۔ کینڈا کے سب سے بڑے صوبہ اونٹاریو میں یہ پہلی ہندوستانی نژاد خاتون وزیر ، اونٹاریو حکومت کی سربراہ کتھلین وئینی کے زیر قیادت ایک بزنس وفد کو ان کے مادر وطن لے آئیں گی ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں کے ساتھ بزنس تعلقات کو بڑھانے اور بزنس مواقع تلاش کرنے کے لیے اونٹاریو حکومت کی کاوشوں کے سلسلہ میں اونٹاریو حکومت کی سربراہ کتھلین وائینی ایک بڑے بزنس وفد کے ساتھ حیدرآباد اور امراوتی کا دورہ کریں گی ۔ اس مجوزہ دورہ کے دوران اونٹاریو کے اس وفد کی جانب سے حکومت تلنگانہ اور حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ مختلف امور جیسے پائیدار ترقی ، اربن انفراسٹرکچر ، اسمارٹ سٹیز ، قابل تجدید توانائی ، ماحولیاتی ٹکنالوجیز اور توانائی بچت پر توقع ہے کہ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے ۔ اس دورہ میں اونٹاریو حکومت کی سربراہ کے ہمراہ ایک بڑا بزنس وفد ہوگا جس میں سکندرآباد میں پیدا ہونے والی خاتون دیپیکا دامرلہ بھی موجود رہیں گی جو کتھلین وائینی حکومت میں وزیر ہیں ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اونٹاریو کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ حیدرآباد اور امراوتی سے قبل ایک وفد جو کونسلر (کمرشیل اونٹاریو ) اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ آف ویزٹس ، لاجسٹکس اینڈ پروٹوکول میکائیل شمال پر مشتمل تھا ہائی کمیشن آف کینڈا انگیلا منیزلیس کے ساتھ چہارشنبہ کو اے پی چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ سے یہاں سکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دورہ اونٹاریو کے وفد نے دو ریاستوں کی حکومتوں کے درمیان معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اے پی حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے سے اتفاق کیا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مجوزہ یادداشت مفاہمت کا یہ بھی مقصد ہے کہ موسمی تبدیلی کے ایریا میں تبادلہ خیال اور نالج شیرنگ کے لیے راہ ہموار کرنا ۔ کتھلین وائینی ان کے دورہ کے دوران حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گی ۔ اس یادداشت مفاہمت کا مقصد اونٹاریو اور آندھرا پردیش کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اونٹاریو حکومت کی سربراہ کے اس دورہ کا اہتمام دیپیکا دامرلہ کے اصرار پر کیا جارہا ہے۔انہیں گذشتہ سال لبرل پارٹی کو دوبارہ اقتدار حاصل ہونے کے بعد وزیر مقرر کیا گیا ہے ۔ دیپیکا ، جنہوں نے کینڈا میں ایک وزیر بننے والی پہلی تلگو خاتون کا ایک منفرد امتیاز حاصل کیا ہے ۔ ان کے مادر وطن میں اسمارٹ سٹیز کو فروغ دینے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اے پی چیف سکریٹری کرشنا راؤ نے اونٹاریو حکومت کے نمائندوں کو اس بات کا تیقن دیا کہ کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی ) اے پی چیاپٹر کی جانب سے اس پروگرام کے لیے ہائی کمیشن کینڈا کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT