Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اونگول میں 5سالہ لڑکے کی بَلی دی گئی

اونگول میں 5سالہ لڑکے کی بَلی دی گئی

حیدرآباد۔/30ستمبر، ( سیاست نیوز) ضلع پرکاشم میں جادو ٹونا میں اثر پیدا کرنے کی غرض سے ایک شخص نے مبینہ طور پر پانچ سالہ لڑکے کا بہیمانہ قتل کردیا۔ یہ واقعہ آج دوپہر پیش آیا۔ ملزم تروملا راؤ نے جادو ٹونا کی خاطر بچے کی جان لے لی۔ 30سالہ ملزم نے آنگن واڑی سے لڑکے کو حاصل کیا اور اپنے گھر لاکر پوجا کی اس کے بعد اس کا سر قلم کردیا۔ جہاں اس نے خون آلود سرکو رکھ کر پوجا کی اور خون کو پورے گھر میں چھڑک دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع جب ملی تب اس کی والدہ آنگن واڑی پہونچ کر اپنے لڑکے کیلئے دریافت کیا۔

TOPPOPULARRECENT