Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالر شپس اسکیم سے کوئی مستحق محروم نہیں ہوگا

اوورسیز اسکالر شپس اسکیم سے کوئی مستحق محروم نہیں ہوگا

اقلیتی طلبہ کو فائدہ پہنچانا حکومت تلنگانہ کا عزم، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا بیان
حیدرآباد۔/8ستمبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے تیقن دیا کہ اوورسیز اسکالر شپ اسکیم سے کوئی بھی مستحق اقلیتی طالب علم محروم نہیں رہے گا۔ حج ہاوز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے واضح کیا کہ اوورسیز اسکالر شپ اسکیم کے لئے اہل امیدواروں کا انتخاب ابھی باقی ہے اور اصولی طور پر کوئی درخواست قبول یا مسترد نہیں کی گئی۔ انہوں نے سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل اور ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جلال الدین اکبر سے مشاورت کے بعد واضح کیا کہ بہت جلد اس اسکیم کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوگا جس میں درخواستوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے مستحق طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلبہ کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے اور ضرورت پڑنے پر حکومت مزید بجٹ جاری کرنے بھی تیارہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ جنہوں نے تمام شرائط کی تکمیل کے ساتھ مقررہ مدت میں درخواستیں داخل کیں اور بیرون ملک روانہ ہوگئے انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ درخواستوں کا جائزہ لینے اور اہل پائے جانے پر انہیں اسکالر شپ کی رقم جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ اقلیتی طلبہ حقیقی اور نامور یونیورسٹیز میں داخلہ لیں۔ اکثر یہ شکایات ملی ہیں کہ بعض یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے کوئی بھی اہلیت کی ضرورت نہیں اور ایسی یونیورسٹیز کی ڈگری خود ان ممالک میں قابل قبول نہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ اقلیتی طلبہ مستند یونیورسٹیز میں داخلہ لیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے واضح کیا کہ درخواستوں کی وصولی کے بعد شرائط کی تکمیل کے اعتبار سے 280 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے 86درخواستوں کو مسترد کئے جانے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلہ میں متعلقہ عہدیداروں سے بات کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت جو شرائط مدون کئے گئے ہیں ان کی تکمیل ہر امیدوار پر لازم ہے۔      ( باقی سلسلہ صفحہ 8 پر )

TOPPOPULARRECENT