Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اوور کی ست شرح پر کوہلی کو 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ

اوور کی ست شرح پر کوہلی کو 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ

پونے۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رائیل چیلنجرس بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک کھیل میں رائزنگ پونے سوپر جینٹس کے خلاف اوور کی سست شرح برقرار پر 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کوہلی اور ڈی ویلری نے کل رات تیز رفتار نصف سنچریاں بناتے ہوئے رائیل چیلنجرس بنگلور کو رائزنگ پونے جینٹس کے خلاف 13 رنز سے کامیابی دلائی تھی۔ آئی پی ایل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’رواں موسم کے دوران آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے تحت اقل ترین اوور کی شرح کے غلطی کا یہ چونکہ پہلا واقعہ تھا چنانچہ مسٹر کوہلی پر 12 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT