Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اوول میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ

اوول میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ

لندن۔15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا ہے۔اوول میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستان کو دیے گئے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اپنی میچ فیس کا 20 فیصد جبکہ باقی کھلاڑیوں کو 10 فیصد بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصباح الحق کی جانب سے غلطی اور سزا قبول کر لینے کی وجہ سے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پاکستان مصباح الحق کی کپتانی میں آئندہ ایک برس میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کا مرتکب ہوتا ہے تو اس صورت میں مصباح الحق کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ پیر کو ختم ہونے والے اوول ٹیسٹ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے فتح حاصل کر کے چار میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT