Saturday , June 24 2017
Home / Top Stories / اوول میں وجئے مالیا کے خلاف ’’چور چور‘‘ کے نعرے

اوول میں وجئے مالیا کے خلاف ’’چور چور‘‘ کے نعرے

لندن ۔ /11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی تاجر وجئے مالیا کو کرکٹ شایقین کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے ’’چور ، چور ‘‘ کے نعرے لگائے ۔ 61 سالہ وجئے مالیا کنگ فشر ایرلائینز کے دیوالیہ نکلنے کے بعد برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں ۔ برطانوی عدالتوں میں ان کی حوالگی کا مقدمہ بھی جاری ہے ۔ وہ آج اوول کرکٹ گراؤنڈ پر چمپئینس ٹرافی کا ہندوستان اور جنوبی آفریقہ کے مابین مقابلہ دیکھنے کیلئے جیسے ہی پہونچے شایقین نے چور چور کے نعرے لگائے ۔ وہ اسٹیڈیم کے باہر تیزی سے چلے گئے جس پر ہجوم نے ’’چور گیا چور ‘‘ کے نعرے لگائے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT