Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اوول میں 100 واں ٹسٹ

اوول میں 100 واں ٹسٹ

اوول 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میزبان انگلینڈ اوول میں تاریخی 100 ویں ٹسٹ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 40 اوورس کے کھیل کے بعد بارش کی وجہ سے مقابلہ روکنا پڑا۔ تادم تحریر انگلینڈ نے سابق کپتان الیسٹر کک کی صبر آزما اننگز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ کک نے 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن انگلش ٹیم کو بڑا جھٹکہ اپنے کپتان جیو روٹ کے 26 رنز بناکر آؤٹ ہونے سے برداشت کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ نے آج 3 کھلاڑیوں کو ٹسٹ کیرئیر کے آغاز کا موقع دیا جس میں آل راؤنڈر ویسٹلے 50 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فلینڈر نے 6 اوورس میں 3 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔

TOPPOPULARRECENT